سرینگر، 7 مئی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:”آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر ہم وردی میں ملبوس ان مردوں اور خواتین کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں جن کے غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی جرات نے پہلگام میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
آپریشن سندور اس پختہ عزم کا اعلان ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ بھارت کے مضبوط ارادے کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔”





