پیر, اپریل ۶, ۲۰۲۶
15.5 C
Srinagar

 پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ایرانی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اس کے انٹیلی جنس چیف مارے گئے ہیں۔پاسداران انقلاب کے مطابق ماجد خادمی کو پیر کی صبح امریکی اور اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔

ماجد خادمی کو گذشتہ برس جون میں پاسداران انقلاب فورس کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔ اُس وقت اس کے سربراہ محمد کاظمی اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔

خادمی نے رواں برس ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

بی بی سی اردو

Popular Categories

spot_imgspot_img