بدھ, اپریل ۱, ۲۰۲۶
19.7 C
Srinagar

کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک

ماسکو: روس کا ایک انٹونوو-26 فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے اوپر پرواز کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ "31 مارچ کو ماسکو کے وقت کے مطابق تقریباً 18:00 بجے، اے این-26 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب وہ جزیرہ نما کریمیا کے اوپر سے طے شدہ پرواز کر رہا تھا۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق وزارت نے کہا تلاش اور بچاؤ کی ٹیم نے اے این-26 طیارے کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگا لیا ہے۔ جائے وقوع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جہاز میں سوار عملے کے چھ ارکان اور 23 مسافر ہلاک ہو گئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img