جمعرات, مارچ ۲۶, ۲۰۲۶
19.2 C
Srinagar

متحدہ مجلسِ علماءکا وفد ایرانی قائدین کے قتل پر تعزیت اور ایران کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے دہلی روانہ

سرینگر: متحدہ مجلسِ علماء جموںوکشمیرکا ایک وفد، جس میں اس کے سرپرست میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق، مفتی اعظم ناصر الاسلام، مولانا رحمت اللہ قاسمی، آغا سید حسن الموسوی، اور آغا سید ہادی الموسوی شامل ہیں، آج نئی دہلی روانہ ہوا تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر ممتاز قائدین کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا جا سکے، اور ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے حوالے سے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

متحدہ مجلسِ علماءنے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم امہ کے معزز اور نمایاں رہنما کے اس بہیمانہ قتل نے دنیا بھر کے لوگوں کو گہرے صدمے اور رنج میں مبتلا کر دیا ہے، اور ایران کے بہادر عوام کو شدید مصائب اور مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ دورہ ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی، تعاون اور اخوت کے اظہار کا ایک علامتی اقدام ہے۔

مجلس علما نے مزید کہا کہ ان مشکل حالات میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اور امن و استحکام کے لیے اجتماعی دعاؤں کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img