مارکاپورم، : آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں رائے ورم کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں جمعرات کی صبح ایک نجی سلیپر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مسافر زندہ جل گئے اس سلیپر بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے، حیدرآباد سے کانیگیری جا رہی تھی کہ ایک ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔حادثے میں کئی دیگر مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور ایمرجنسی سروسز سمیت ضلعی حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور فی الحال بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یواین آئی





