منگل, مارچ ۲۴, ۲۰۲۶
13.9 C
Srinagar

کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 66 افراد ہلاک

کولمبیا کی فضائیہ کا ایک طیارہ ملک کے جنوب میں پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

فضائیہ کے کمانڈر کارلوس فرنینڈو سلوا روئدا کے مطابق طیارے میں 114 فوجی اہلکار سوار تھے اور عملے کے 11 ارکان بھی موجود تھے۔

یہ طیارہ ایک امریکی ساختہ C-130 ہرکیولس، جو فوجی اہلکاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے پوتومایو صوبے کے قصبے پورٹو لیگویزامو کے نزدیک گر گیا۔

ہنگامی کارکنان کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا جہاں انھیں ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

کولمبیہ کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے کہا کہ لاک ہیڈ مارٹن کی تیار کردہ ہرکیولس C-130 ٹرانسپورٹ طیارہ ’پورٹو لیگویزامو سے پرواز کے دوران، ہماری سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے جاتے ہوئے ایک المناک حادثے کا شکار ہوا۔‘

انھوں نے اس واقعے کو جو پیرو کی سرحد کے نزدیک پیش آیا، ’ملک کے لیے انتہائی افسوسناک‘ قرار دیا۔

ایک فوجی ذرائع نےخبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 58 فوجی، چھ فضائیہ اہلکار اور دو پولیس افسر ہلاک ہوئے۔

66 Dead In Colombian Military Plane Crash, President Shares Wreckage Video

دو فوجی ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بھی بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد 66 ہے۔یہ واقعہ کولمبیہ کی فضائیہ کے حالیہ تاریخ میں سب سے مہلک حادثات میں سے ایک ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img