دوحہ،:قطر نے احتیاطی اقدام کے طور پر دوحہ میں امریکی سفارت خانے کے قریب رہنے والے لوگوں کو عارضی طور پردوسرے مقام پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
قطری وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "انہیں ضروری امدادی اقدامات کے تحت مناسب رہائش فراہم کی گئی ہے۔”
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد رواں ہفتے سعودی عرب اور کویت میں امریکی سفارت خانوں پر کئی ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مشرق وسطیٰ سے نکل جائیں۔ امریکی حکومت متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اردن میں اپنے شہریوں کے لیے چارٹر پروازوں کا انتظام کر رہی ہے۔ دوسری جگہوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کو کمرشل پروازوں کے ٹکٹ بک کرنے میں مدد کرنے کے کی کوشش کررہی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 28 فروری سے اب تک تقریباً 17,500 امریکی شہری مغربی ایشیا سے واپس آ چکے ہیں۔





