جمعرات, مارچ ۵, ۲۰۲۶
20.3 C
Srinagar

نتیش کمار نے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ کیا

پٹنہ،: بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر کمار نے جمعرات کو ایکس پر لکھا، "دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، آپ نے مسلسل اپنے اعتماد اور حمایت کو برقرار رکھا ہے اور اسی کے بل پر ہم نے پوری وفاداری کے ساتھ بہار اور آپ سب کی خدمت کی ہے۔ یہ آپ کے اعتماد اور تعاون کی وجہ سے ہے کہ بہار آج ترقی اور احترام کی ایک نئی جہت پیش کر رہا ہے۔ اس کے لیے پہلے بھی میں نے کئی بار آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔”
مسٹر کمار نے کہا، "اپنے پارلیمانی کیریئر کے آغاز سے ہی، میری خواہش تھی کہ میں بہار مقننہ کے دونوں ایوانوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بن سکوں۔ اس سلسلے میں، میں اس مرتبہ ہونے والے انتخابات میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہ رہا ہوں۔”
وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے کہا، "میں آپ کو پورے خلوص کے ساتھ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ میرا یہ رشتہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور آپ کے ساتھ مل کر ایک ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے لیے میرا عزم برقرار رہے گا۔ جو نئی حکومت بنے گی اسے میرا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل ہو گی۔”

کانگریس نے کیا راجیہ سبھا انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کا اعلان ، سنگھوی تلنگانہ سے امیدوار

کانگریس نے کیا راجیہ سبھا انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کا اعلان ،  سنگھوی تلنگانہ سے امیدوار

 کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جن میں پارٹی کے سینئر رہنما ابھیشیک منو سنگھوی کو تلنگانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
منو سنگھوی کے علاوہ چھتیس گڑھ سے پھولو دیوی نیتام، ہریانہ سے کرم ویر سنگھ بودھ، ہماچل پردیش سے انوراگ شرما، تمل ناڈو سے ایم کرسٹوفر تلک، جبکہ تلنگانہ سے ابھیشیک منو سنگھوی اور ویم نریندر ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جعمرات کی صبح فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدرملیکارجن کھڑگے نے چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور تلنگانہ سے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔
پھولو دیوی نیتام اس وقت چھتیس گڑھ سے جبکہ ابھیشیک سنگھوی تلنگانہ سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ دونوں کی مدتِ کار اپریل میں مکمل ہو رہی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ 10 ریاستوں کی 37 راجیہ سبھا نشستوں کے لیے 16 مارچ کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ اپریل میں ان تمام نشستوں پر موجود اراکینِ پارلیمنٹ کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img