جموں، :منشیات کے خلاف جاری مہم میں جموں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ نروال کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران نروال یارڈ میں دو مشتبہ افراد کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 7 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت راہول کمار ولد اشوک کمار اور روہت کمار ولد نند لال ساکنان راجیو نگر نروال جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 54/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جموں پولیس معاشرسے منشیات کے ناسور کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔





