جموں ,: جموں و کشمیر میں گزشتہ پیر کو چاقو سے ہوئے حملے میں شدید زخمی ایک خاتون آج یہاں اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئیں۔
گنگیال، جموں کے رہنے والے عارف جمال کی اہلیہ رافعہ بانو (32) پر 23 فروری کو ایک شخص نے پارک میں حملہ کیا تھا۔ حملہ آور نے ان کی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر چاقو سے متعدد وار کیے، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق، "23 فروری کو راجیو گاندھی پارک میں چاقو مارنے سے زخمی خاتون کا یہاں جموں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں علاج جاری تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکرآج دم توڑ گئیں۔”
پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ملزم کی شناخت امرجیت سنگھ عرف کاکا کے طور پر ہوئی ہے، جو ماڈل ٹاؤن، گنگیال، جموں کا رہائشی ہے۔ اسے ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔





