بدھ, فروری ۲۵, ۲۰۲۶
16.5 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے رعنا واری چوک میں "باب السلطان العارفین” کیلی گرافی گیٹ کا سنگ بنیاد رکھا

سری نگر، : جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں رعنا واری چوک میں "باب السلطان العارفین” کیلیگرافی گیٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
رکن اسمبلی جڈی بل تنوہر صادق اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا: ‘اس طرح کے اقدام سے کوشش کی جاتی ہے کہ پرانے شہر کی خوبصورتی کو بڑھایا جائے، ان جگہوں کو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنایا جائے، یہ ڈائون ٹائون کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا’۔
انہوں نے کہا: ‘اسی طرح درگاہ حضرت بل میں بھی دو گیٹ بنوائے گئے، کوشش یہی ہے کہ ان علاقوں کی خوبصورتی کو بڑھایا جائے’۔
کیرلا کا نام بدلنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ‘اگر ممتا بینرجی نے بھی مغربی بنگال کا نام تبدیل کرنے کی بات کی ہے تو مرکز کو قبول کرنا چاہئے، کل اگر جموں وکشمیر کی اسمبلی بھی جموں و کشمیر کا نام بدلنے کی تجویز پیش کرتی ہے تو مرکز کو اس پر غور کرنا چاہئے’۔
نائب صدر جمہوریہ کے دورہ کشمیر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ہم ان کا استقبال کرتے ہیں، وہ آج شام آئیں گے، اور کل کشمیر یونیورسٹی میں کنوکیشن سے خطاب کریں گے، طلبا بھی ان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، یہ ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں وکشمیر کا پہلا دورہ ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img