منگل, فروری ۲۴, ۲۰۲۶
16.1 C
Srinagar

کشتواڑ آپریشن کا ہیرو’ٹائسن‘ صحتیاب—گولی لگنے کے باوجود بہادری کی مثال قائم

جموں،: فوج کے کینائن سپاہی ٹائسن ایک تربیت یافتہ جرمن شیفرڈ جو کشتواڑ میں آپریشن تراشی-ون کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے میں سب سے پہلے داخل ہوتے ہوئے گولی کا نشانہ بنا، تیزی سے روبہ صحت ہے۔ فوجی حکام کے مطابق ٹائسن کی غیر معمولی بہادری نے جیشِ محمد کے کمانڈر سیف اللہ اور اس کے دو ساتھیوں کی ہلاکت میں اہم کردار ادا کیا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ٹائسن نے بغیر کسی خوف کے دہشت گردوں کے چھپنے کی جگہ—ایک مٹی کے دھوک—میں داخل ہوکر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور ہونے کی تصدیق کروائی۔ اسی بہادری نے سیکیورٹی فورسز کو انتہائی درستگی کے ساتھ دہشت گردوں کو نشانہ بنانے اور انہیں انجام تک پہنچانے میں مدد دی۔
گولی لگنے کے باوجود ٹائسن نہ صرف ہوش میں رہا بلکہ مسلسل الرٹ بھی دیکھا گیا۔ اسے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ویٹرنری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے منگل کے روز اسپتال پہنچ کر ٹائسن کی طبی حالت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹرنری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ ٹائسن کو بہترین ممکنہ نگہداشت فراہم کی جائے۔ جنرل مشرا نے کینائن یونٹس کے کردار کو انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں فیصلہ کن قرار دیا۔
فوج نے کہا کہ ٹائسن کی فرض شناسی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو عناصر امن خراب کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img