منگل, فروری ۲۴, ۲۰۲۶
16.1 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس ایک لاکھ نوکریاں دینے کے وعدے پر قائم ہے: تنویر صادق

سری نگر، : نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس ایک لاکھ نوکریاں دینے کے وعدے پر قائم ہے اور اس پر کام بھی چل رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس ایک مضبوط جماعت ہے اس کو کوئی بھی توڑ نہیں سکتا ہے۔
موصوف ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس نے ایک لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے ہم اس پر قائم ہیں، اور اس پر کام چل رہا ہے، اس کے علاوہ ہم کہیں سے بھی نوکریاں دیں تو وہ اچھی بات ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘نیشنل کانفرنس پر ہمیشہ مختلف جماعتوں نے حملہ کیا تاکہ ہماری جماعت کمزور کر سکیں لیکن ایسا نہیں ہونا والا نہیں ہے’۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تنویر صادق نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس کا کوئی بھی رکن ناراض نہیں ہے، سب کی نشستوں میں کام ہو رہا ہے، نیشنل کانفرنس مضبوط ہے کوئی بھی اس کو توڑ نہیں سکتا ہے’۔
اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد سنیل شرما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘ایل او پی اسمبلی کے اندر کچھ کر سکے نہ باہر، میں ان کو مشورہ دوں گا کہ وہ مدعوں پر بات کریں جوان کا کام ہے، اگر وہ ذاتی تنقید کرتے ہیں تو مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ ناکام ہوئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اسمبلی 27 فروری سے دوبارہ شروع ہوگی، بجٹ اجلاس اچھا رہا، عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا اور تمام ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اٹھائے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img