پیر, فروری ۲۳, ۲۰۲۶
13.4 C
Srinagar

جموں میں دو افراد گرفتار، تیز دھار والا ہتھیار ضبط: پولیس

جموں: پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک موثر کارروائی میں دو خطرناک مجرموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک تیز دھار والا ہتھیار بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی ایک ٹیم نے دوران شب گشت کے دوران مین روڈ چوہالا کوٹھے کے قریب ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK02NC – 2265 پر سوار دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تعاقب کرکے ان کو دھر لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران موٹر سائیکل چلانے والے نے اپنی شناخت روہت کمار عرف شوٹو ولد اجاگر لال ساکن رتھانہ آر ایس پورہ جبکہ اس کے ساتھی نے اپنی شناخت لڈی کمار ولد رمیش لال ساکن رتھانہ آر ایس پورہ کے طور پر ظاہر کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران لڈی کمار کے پتلون سے ایک تیز دھار والا ہتھیار بر آمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں آرمز ایکٹ کی دفعات 4/25 اور بی این ایس کی دفعہ 3 (5) کے تھٹ زیر ایف آئی آر نمبر 43/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img