جموں،:منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم میں اودھم پور پولیس نے دو بین ضلعی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن چننی کی ایک ٹیم نے موٹر شیڈ چننی میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK03P – 7083 کو روکا جو جموں سے سری نگر کی طرف جاری رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں دو افراد سوار پائے گئے جنہوں نے اپنی شناخت گلزار خان ساکن دیوی پورہ اننت ناگ (ڈرائیور) اور عابد حسین پیر ولد پیر سراج الدین ساکن کوکرناگ اننت کے طور پر ظاہر کی۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے مجموعی طور پر54.99 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بر سرموقع ہی گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر22/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔




