سری نگر،: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک گاڑی کو ضبط کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پامپور کی ایک ٹیم نے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایک ٹویوٹا انووا گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02AG – 9031 کو ضبط کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی فردوس احمد میر عرف ‘فر کوڈین’ ولد غلام حسن میر ساکن کدلہ بل پامپور کی ملکیت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ایف – 68 کے عمل میں لائی گئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام اونتی پورہ پولیس کی منشیات کے خلاف وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد نہ صرف مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے بلکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل ہونے والے مالی فوائد اور اثاثوں پر بھی ضرب لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اونتی پورہ پولیس منشیات فروشوں، سپلائروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دینے کے لئے پر عزم ہے۔پولیس نے لوگوں سے منشیات کے خلاف مہم میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔