ہفتہ, ستمبر ۲۷, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

سوپور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر،:منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس کی ایک ٹیم نے نادی ہال علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو افراد یہ ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK05F – 4786 میں سفر کر رہے تھے اور تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسپاسموپرا کسیوون پلس کے کیسول بر آمد کئے گئے جو گاڑی میں چھپائے گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت بلال احمد لون ولد حبیب اللہ لون ساکن نادی ہال اور برکت احمد ڈار ولد عبد الرشید ڈار ساکن چاکلو کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پنزالہ میں این دی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کے خاتمے کے پر عزم ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں بھر پور تعاون کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img