پیر, اگست ۱۸, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ شدید بارشوں کے باعث بند

سرینگر،: سرینگر ۔جموں شاہراہ (این ایچ-44) کو شدید بارشوں اور متعدد مقامات پر پتھر گرآنے کے باعث ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ شاہراہ کے تمام حصوں پر موسلادھار بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے سفر کرنا خطرناک ہو گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے اور شاہراہ کی صفائی تک سفر سے گریز کریں۔

شاہراہ کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج پر اپ ڈیٹس چیک کریں۔

مسافر درج ذیل ٹریفک کنٹرول یونٹس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں:

ٹی سی یو جموں:
0191-2459048، 0191-2740550، 9419147732، 103

سرینگر:
0194-2450022، 2485396، 18001807091، 103

رامبن:
9419993745، 1800-180-7043

Popular Categories

spot_imgspot_img