جموں: مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا منگل کے روز شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دینے کے لئے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ پہنچے جہاں بی جے پی کے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ‘ماتا رانی میں ایک یقین ہے اور یہاں جو بھی مراد مانگی جاتی ہے وہ پوری ہوتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے پہلے ہم یہاں ماتھا ٹیکنے کے لئے ہیں، آج ماتا نے بلایا اور ہم یہاں حاضر ہوئے اور یہاں لوگوں سے ملنے کا بھی موقع ملا’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:’وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی قیادت نے مجھے اس منصب پر رہ کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا تاکہ میں لداخ یونین ٹریٹری کے لوگوں کی خدمت کر سکوں، یہاں کام کرنے کی کافی گنجائش ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ایک ڈیڑھ برس میں زوجیلا ٹنل بھی کھلنے والی ہے تو نئے راستے کھل جائیں گے’۔