اتوار, اگست ۳۱, ۲۰۲۵
24.2 C
Srinagar

آر ایف کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اعلان کیا جانا دو طرفہ انسداد دہشت گردی تعاون کی مضبوط توثیق: ہندوستان

نئی دہلی: ہندوستان نے آج امریکہ کی جانب سے ریسزٹینس فرنٹ (ٹی آر ایف) کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) کے طور پر نامزد کرنے کو ہندوستان-امریکہ انسداد دہشت گردی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کی ایک مضبوط توثیق قرار دیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’ہندوستان-امریکہ انسداد دہشت گردی تعاون کی مضبوط توثیق۔‘‘
’’میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک ایجنٹ ٹی آر ایف کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد (ایس ڈی جی ٹی) کے طور پر نامزد کرنے کے لئے سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور محکمہ خارجہ کی تعریف کرتا ہوں ۔ اس نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ‘‘دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری۔ آپس سندور۔‘‘

ہندوستان کا یہ ردعمل امریکہ کی جانب سے پاکستان میں واقع لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) دہشت گرد گروپ کی ایک شاخ دی ریسزٹینس فرنٹ (ٹی آر ایف ) کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد (ایس ڈی جی ٹی) کے طور پر نامزد کرنے کے بعد سامنے آیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہماری قومی سلامتی کے تحفظ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور پہلگام حملے کے لیے صدر ٹرمپ کی انصاف کی اپیل کو نافذ کرنے کے لئے ٹرمپ انتظایہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ 2008 میں لشکر طیبہ کے ممبئی حملوں کے بعد سے ہندوستان میں شہریوں پر کیا گیا سب سے مہلک حملہ تھا۔ ٹی آر ایف نے ہندوستانی سیکورٹی فورسز پر کئی حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، جس میں 2024 میں سب سے حالیہ حملہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے والے پہلے عالمی رہنماؤں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ہندوستان کی حمایت دینے کے لئے وزیر اعظم مودی سے بھی بات کی تھی۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img