بدھ, جولائی ۱۶, ۲۰۲۵
20 C
Srinagar

پونچھ میں محکمہ ریونیو کا اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

جموں: انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں محکمہ ریونیو کے ایک اہلکار (پٹواری) کو 5 ہزار روپیے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

بیورو کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘ اے سی بی کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کو گاؤں دھارا میں واقع اپنی زمین کی کھسرہ گردواری کی تصدیق شدہ کاپیاں درکار تھیں’۔

انہوں نے کہا: ‘شکایت کے مطابق شکایت کنندہ نے اس کے لئے 26 جون 2025 کو آن لائن موڈ کے ذریعے درخواست دی تھی لیکن پٹواری محمد جمیل مبینہ طور پر تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا’۔بیان میں کہا گیا: ‘ چونکہ شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا،اس نے اینٹی کرپشن بیورو کی طرف رجوع کیا اور پٹواری کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی’۔انہوں نے کہا: ‘ شکایت موصول ہونے پر ایک محتاط ویریفکیشن کی گئی، جس میں رشوت کے مطالبہ کی تصدیق ہوئی. اسی مناسبت سے، انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 02/2025 میں پولیس اسٹیشن اے سی بی راجوری میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا’۔

ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم کو تشکیل دیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘ ٹیم نے کامیاب جال بچھا کر پٹواری کو آزاد گواہوں کی موجودگی میں شکایت کنندہ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا’۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی طریقہ کار کے بعد موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے بعد پونچھ میں واقع ملزم کے رہائشی احاطے کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img