جمعہ, جون ۶, ۲۰۲۵
29 C
Srinagar

اودھم پور میں ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ٹیم نے گشت کے دوران پھنگیال علاقے کے نزدیک ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے 5.64 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت وشال سنگھ (جو ضلع پولیس لائنز اودھم پور میں ایس پی او کے طور پر تعینات ہے) ولد جگدیش سنگھ ساکن شکتی نگر اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img