جمعہ, جون ۶, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

رام بن میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے دھرم کنڈ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 25 کے تحت زرعی اراضی کی صورت میں غیر منقولہ جائیداد ضبط کی ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا: ‘دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اقدام میں، رام بن پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کے سیکشن 25 کے تحت 1 کنال 11 مرلہ زرعی اراضی کو ضبط کر لیا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘مذکورہ اراضی پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ملی ٹنٹ علی محمد عرف ابراہیم شیخ ولد عبداللہ شیخ ساکن سمبر کے نام خسرہ نمبر 675 اور کھیوٹ نمبر 98 کے تحت درج ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد ریونیو ریکارڈ میں درج کی گئی ہے اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت اس کی فروخت یا منتقلی پر پابندی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا: ‘یہ ضبطی یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن دھرم کنڈ میں درج ایف آئی آر نمبر 2/2024 میں انجام دی گئی اور اس کو قانونی طریقہ کار کی مکمل تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے پولیس ٹیم اور ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دیا گیا’۔

پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی خطے میں غیر قانونی اور تخریبی سرگرمیوں میں جاری تحقیقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو بے اثر کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے رام بن پولیس کی لگن کو اجاگر کرتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img