جمعہ, جون ۶, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

ملک میں کووڈ -19 کے معاملے بڑھ کر 4,302 ہو ئے؛ 24 گھنٹوں میں سات اموات

نئی دہلی: بدھ کی صبح 8 بجے تک ملک میں کووڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 4,302 ہوگئی، جب کہ منگل کو یہ تعداد 4,026 تھی۔

مرکزی وزارت صحت نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئےان اعداد و شمار کے بارے میں بتایا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے ساتھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے تقریباً 300 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز کیرالہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بھی کیسوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس دوران 3,281 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ حال ہی میں مغربی بنگال میں 60، اتر پردیش میں 63 اور دہلی میں 64 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک دن پہلے دہلی میں 47 اور کیرالہ میں 35 نئے کیس درج کئے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے افسران صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اسپتال میں داخل ہونے کی شرح نسبتاً کم ہے۔
ہماچل پردیش نے منگل کے روز پہلی بار سرمور ضلع کے ناہن میں تازہ ترین پہلا معاملہ سامنے آیا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس پورے خطوں میں پھیل رہا ہے۔

اگرچہ متعدد ممالک کووڈ 19 کے معاملات میں دوبارہ اضافہ دیکھ رہے ہیں، مجموعی طور پر اموات کی شرح کم ہے اور زیادہ تر متاثریں میں معمولی علامات ظاہر ہور رہی ہیں۔

دہلی اور اتراکھنڈ کی حکومتوں نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں اہسپتالوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مناسب بستروں، آکسیجن کی فراہمی، ادویات اور ویکسین کو یقینی بنا کر مناسب طریقے سے تیار رہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق، ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جے این-1 قسم کا وائرس پھیل رہا ٹیسٹ میں جس کا فیصد 53 ہے، اس کے بعد بی اے-2 چھبیس فیصد ہے اور اومیکرون سب لائنیز باقی 20 فیصد ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img