جمعہ, جون ۶, ۲۰۲۵
29 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہرہ پر مال بر دار گاڑیوں کوآمدورفت کی اجازت

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے تاہم آج یعنی بدھ کو مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا: قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل وحمل جاری ہے تاہم مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے’۔مسافروں سے کہا گیا کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں اور اوور ٹیکنگ سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسی کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img