جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
28.4 C
Srinagar

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

سری نگر،: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے موجودہ صورتحال میں تلبل نیوگیشن بیرج پرجیکٹ کی بحالی کے بیان پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک ہے۔

عمر عبداللہ نے گذشتہ روز اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر جھیل ولر کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا: ‘جو آپ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تلبل نیویگیشن بیراج ہے۔ یہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں شروع کیا گیا تھا لیکن پاکستان کے دباؤ پر سندھ طاس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ترک کرنا پڑا۔ اب جب کہ سندھ طاس معاہدے کو "عارضی طور پر معطل” کر دیا گیا ہے، مجھے حیرت ہے کہ کیا ہم اس منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے، یہ ہمیں جہلم کو نیویگیشن کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فائدہ دے گا’۔

محبوبہ مفتی نے اس پوسٹ کے رد عمل میں جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک مکمل جنگ کی دہلیز سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، جس میں جموں و کشمیر کو بے گناہ جانوں کے زیاں اور وسیع پیمانے پر تباہی کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اس طرح کے بیانات نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ اشتعال انگیز بھی ہیں’۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ہمارے لوگ بھی اتنے ہی امن کے مستحق ہیں جتنے ملک میں رہنے والے دوسرے لوگ ہیں، پانی جیسی ضروری چیز کو ہتھیار بنانا نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ ایسے ایسے معاملے کو بین الاقوامی سطۓ پر آنے کا خطرہ بھی ہے جو ایک دو طرفہ معاملہ ہے’۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img