منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کی گئی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے تنازع پر ایک جائزہ کمیٹی قائم کی جانی چاہیے، جو کارگل جنگ کے وقت کی طرح کام کر کے حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ کارگل جنگ ختم ہونے کے بعد واجپئی حکومت نے اس طرح کی ایک رپورٹ تیار کی تھی اور بعد میں اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا، "کارگل جنگ ختم ہونے کے ٹھیک تین دن بعد واجپئی حکومت نے 29 جولائی 1999 کو کارگل جائزہ کمیٹی قائم کی تھی۔ اس کی رپورٹ 23 فروری 2000 کو پارلیمنٹ میں پیش کی گئی، حالانکہ اس کے کچھ حصوں کو اب بھی خفیہ رکھا گیا اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین ہندوستان کے اسٹریٹجک امور کے ماہر کے سبرامنیم تھے، جن کے بیٹے فی الحال ہندوستان کے وزیر خارجہ ہیں۔”
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مودی حکومت اب پہلگام حملے کے حوالے سے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تحقیقات کے باوجود اسی طرح کا ایک آزاد اور جامع تجزیہ کے ذریعے اس پورے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایکس پر پوسٹ کیا تھا۔ واشنگٹن ڈی سی سے آنے والے بیانات کے بعد، کانگریس بار بار وزیر اعظم کی صدارت میں تمام جماعتوں کی میٹنگ اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اگلا پارلیمنٹ سیشن تقریباً ڈھائی ماہ بعد ہونے کا امکان ہے، جبکہ یہ مطالبہ اب اور بھی زیادہ ضروری اور فوری ہو گیا ہے۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img