پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات 14 مئی تک ملتوی

سری نگر:کشمیر یونیورسٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 14 مئی تک کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔یونیورسٹی کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا: ’14 مئی 2025 تک کے تمام یونیورسٹی امتحانات کو ملتوی کیا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ ملتوی ہونے والے پرچوں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا’۔جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر 12 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

وزیر تعلیم سکینہ یتو نے 8 مئی کو ایک بیان میں جموں وکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 9 مئی کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا تھا: ‘کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ پیر کی سہ پہر (12 مئی) کو لیا جائے گا’۔”اس وقت کی صورتحال اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا بندش میں توسیع کی جائے گی یا نہیں اور اگر توسیع کی گئی ہے تو، کب تک کی جائے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img