جمعرات, مئی ۸, ۲۰۲۵
24.9 C
Srinagar

آئی آئی ٹی جموں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے منظوری دینے پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں:منوج سنہا

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آئی آئی ٹی جموں کے تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے منظوری دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری اور اکیڈمی لنک کو مضبوط کرنے کے لیے ایک جدید ترین ریسرچ پارک بھی قائم کی جائے گی’۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ آئی آئی ٹی جموں کے تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے منظوری دینے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا مشکور ہوں’۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے: ‘ طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری اور اکیڈمی لنک کو مضبوط کرنے کے لیے ایک جدید ترین ریسرچ پارک بھی قائم کی جائے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img