ہفتہ, اپریل ۲۶, ۲۰۲۵
18 C
Srinagar

اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں:محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پہلگام سانحے نے اس گھناؤنے فعل اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا: ‘لیکن بدقسمتی سے، اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے، ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں’۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘پہلگام سانحے نے اس گھنائونے فعل اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘لیکن بدقسمتی سے، اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے، ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ بنا رہے ہیں’

واضح رہے کہ منگل کے روز سیاحتی مقام پہلگام کی بیسرن وادی میں دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شخص جاں بحق ہوا۔ اس سانحے سے جموں وکشمیر سمیت پورے ملک میں ماتم کا ماحول ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img