اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
9.5 C
Srinagar

بڈگام میں یو اے پی اے کے تحت ملی ٹنٹ معاون کی گاڑی ضبط:پولیس

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کے تحت ایک ملی ٹنٹ معاون کی گاڑی کو منسلک کر دیا گیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے ملی ٹنسی کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس میں خلل ڈالنے کے لیے ایک فیصلہ کن اقدام میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کے تحت ایک ملی ٹنٹ معاون کی گاڑی کو منسلک کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ضبط کی گئی گاڑی، انووا زیر رجسٹریشن نمبر JK01AT-7604، انجن نمبر EG4HJ17B4979، اور چیسس نمبر MD626EG40J1H49448، دہشت گردی کے ماڈیول سے منسلک تھی اور مدثر احمد راتھر ساکن کنٹ باغ کرالہ پورہ بڈگام کے قبضے میں تھی’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ ضبطی پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج یو اے پی ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت ایف آئی آر نمبر 151/2024 میں عمل میں لائی گئی’۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ‘ یہ کارروائی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کے معاون ڈھانچے کو ختم کرنے میں بڈگام پولیس کی زیرو ٹالیرنس پالیسی کو واضح کرتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img