اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے چھ افراد ہلاک

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے دیال پور تھانہ علاقے میں ہفتہ کو چار منزلہ عمارت گرنے سے چھ افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے، کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع صبح تقریباً 3 بجے ملی۔ اس بنیاد پر دہلی پولیس کے علاوہ دہلی فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم شکتی وہار لین نمبر 1 میں واقع جائے وقوعہ پر پہنچی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں بعد میں چھ افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے پیش نظر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img