اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
9.5 C
Srinagar

اونتی پورہ سڑک حادثہ، چار افراد زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے گوری پورہ پدگام پورہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک منی بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت سمترا ساکن چھتیس گڑھ، مکیش کمار ساکن اکھنور،وکاس ولد نریندر سنگھ ساکن جموں اور ہری شنکر ساکن بلاس پور چھتیس گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایک کو سری نگر ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img