پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

جموں و کشمیر: بانہال سڑک حادثے میں خاتون جاں بحق، 9 دیگر زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ریلوے برج کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ 9 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹا ٹا موبائل جس میں راجوری کے تریتھ تحصیل سے تعلق رکھنے والے دو بکروال کنبوں کے 11 افراد سوار تھے، بانہال میں ریلوے برج کے قریب پلٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ 9 دیگر زخمی ہوگئے۔


متوفی کی شناخت 65 سالہ پھولن جی زوجہ حسن ساکن چک میتھلی کے طور پر پہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img