اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے دورے پر

اشوک نگر: وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع کے آنند پور دھام کے دورے پر رہیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی سہ پہر 3 بجے کے بعد آنند پور دھام پہنچیں گے۔ اس دوران وہ آنند پور دھام میں درشن کرکے علاقے میں منعقدہ پروگرام میں شریک ہوں گے۔مسٹر مودی کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی سمیت تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

آنند پور دھام اشوک نگر ضلع میں عیسی گڑھ کے قریب واقع ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور دیگر سرکردہ عوامی نمائندے وزیر اعظم مسٹر مودی کا استقبال کریں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img