جموں: جموں وکشمیر کی سڑکوں پر حادثوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے جمعرات کی صبح ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت کم سے کم 9 افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مینڈھر کے دھرگلون علاقے کے کوٹا کے نزدیک ایک ٹاٹا سومو زیر رجسٹریشن نمبرJK03C – 5203 ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر قریب 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 7 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔