جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
16.4 C
Srinagar

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی کا دورہ سری نگر، موجودہ سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سری نگر: چیف آف دی آرمی سٹاف (سی او اے ایس) لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سری نگر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہیں چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ سی او اے ایس کا یہ دورہ سری نگر اس وقت ہو رہا ہے جب وزیر داخلہ امیت شاہ تین روزہ دورہ جموں وکشمیر پر ہیں۔

ایک فوجی ترجمان نے بتایا’سی او اے ایس جنرل اوپندرا دیویدی نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سری نگر کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہیں چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس دوران سی او اے ایس نے فارمیشن کمانڈروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور موجودہ سیکورٹی کے منظر نامے پر وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نے تمام رینکس کو ان کے غیر متزلزل عزم، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے سراہا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img