اتوار, نومبر ۱۶, ۲۰۲۵
5.2 C
Srinagar

وقف ایکٹ تنازعہ: ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ وقف ترمیمی بل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے پہلے ہی اپنا موقف واضح کر دیا ہے کہ وقف ترمیمی بل آئین اور قانون کے منافی ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اب اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ عدالت عظمیٰ انصاف فراہم کرے گا۔

ان کے مطابق، اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان میں وقف ترمیمی بل پر بحث کی اجازت اس لیے نہیں دی کیونکہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے دورے معمول کا حصہ ہیں۔

ان کے بقول، وزیر داخلہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق سوال پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ لیا جانا چاہیے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img