جمعرات, جولائی 30, 2026
21 C
Srinagar

منوج سنہا کا معروف بالی ووڈ ادا کار منوج کمار کو خراج عقیدت

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معروف بالی ووڈ ادا کار منوج کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار کنبے کو تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘منوج کمار کا مختلف اصناف میں استعداد، خاص طور پر حب الوطنی پر مبنی فلموں میں، سنیما کے لیے ایک منفرد کنٹربیوشن ہے
۔واضح رہے کہ معروف بالی ووڈ ادا کار منوج کمار طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ 87 برس کے تھے۔

منوج سنہا نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ شری منوج کمار جی نےفلمی دنیا میں اپنی موجودگی کے ذریعے لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘ان کا مختلف اصناف میں استعداد، خاص طور پر حب الوطنی پر مبنی فلموں میں، سنیما کے لیے ایک منفرد کنٹربیوشن ہے’
۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبے اور بالی ووڈ ادا کار کے مداحوں کو تعزیت پیش کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img