ممبئی: سینئر ہندوستانی فلم اداکار منوج کمار کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔
ان کی عمر 87 برس تھی۔ انہیں کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔
مسٹر منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات ہفتہ کو ادا کی جائیں گی۔
فلم ڈائریکٹر منوج کمار حب الوطنی پر مبنی فلموں کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مسٹرمنوج کمار کو فلم انڈسٹری میں ان کی شراکت کے لیے 1992 میں پدم شری اور 2015 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔





