جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
24.5 C
Srinagar

وقف (ترمیمی) بل آئین ہند کے دفعہ 25 کی خلاف ورزی ہے: عبدالرحیم راتھر

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راتھر کا کہنا ہے کہ وقف (ترمیمی) بل آئین ہند کے سیکشن 25 کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کسی کے ذاتی یا مذہبی حق میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔موصوف اسپیکر نے جمعرات کو یہاں وقف (ترمیمی) بل پاس کرنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘جہاں تک اس بل کا تعلق ہے تو یہ آئین ہند کے سیکشن 25 کی خلاف ورزی ہے جس میں مذہب کا حق دیا گیا ہے’۔

انہوں نے کہا:’یہ اچھی بات نہیں ہے کہ کسی کے ذاتی یا مذہبی حق میں مداخلت کی جائے’۔ان کا کہنا ہے کہ آئین کے دفعہ 25 میں حق مذہب کی گارنٹی دی گئی ہے۔آنے والے اسمبلی سیشنوں کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر راتھر نے کہا: ‘ہم نے اس کے لئے تمام تیاریاں کی ہیں اور ہائوس میں ہر ممبر کو اپنی بات رکھنے کا پورا موقع دیا جائے گا بشرطیکہ وہ قواعد کا احترام کریں’۔انہوں نے کہا:’ہم نے پہلے بھی تمام ممبروں کو بات کرنے کی مکمل آزادی دی اور اب جو 7 اپریل سے 9 اپریل تک سیشن ہیں ان میں بھی ممبروں کو بات کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ہائوس کا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے اور جو بھی عوامی مفادات میں بل پیش کئے جائیں گے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img