پیر, مئی ۱۹, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

پولیس نے ائیر فورس افسر کے گلمرگ میں کھوئے بیگ کو بر آمد کرکے ان کے حوالے کیا

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ائیر فورس کے ایک سبکدوش افسر کے کھوئے ہوئے بیگ کو بر آمد کرکے ان کے حوالے کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے موہالی سے تعلق رکھنے والے ائیر فورس کے گروپ کپٹن (ریٹائرڈ) اجیت سنگھ اپنے کنبے کے ساتھ گلمرگ کی سیر پر تھے کہ اس دوران وہ اپنا ایک بیگ جس میں 37 ہزار روپیے نقدی اور کچھ کاگذات تھے، کہیں کھو گئے۔
انہوں نے کہا کہ اہلخانہ نے اس کے متعلق پولیس اسٹیشن گلمرگ کی طرف مدد کے لئے رجوع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے بیگ کی تلاش شروع کر دی اور اس کو بر آمد کرکے موصوف گروپ کپٹن کے حوالے کر دیا۔
ادھر اہلخانہ نے اس فوری کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img