معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال کی سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نصرت نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ ہفتے کی صبح نو بجکر 30منٹ پر شیر کشمیر پل پر حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 14افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ زخمیوں میں سے سات کی پہچان فرید احمد، نسیم اختر، مریم ، بابو خان، شگفتہ کوثر، آزیہ بخاری اور منظور احمد کے بطور ہوئی ہے۔
ان کے مطابق حادثہ کیسے اور کن حالات میں پیش آیا اس کی پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔