جمعہ, اگست ۲۹, ۲۰۲۵
25 C
Srinagar

میر بازار سڑک حادثے میں 9 سیاح زخمی

سری نگر:سری نگر جموں شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک ٹرولر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 سیاح زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر نپورہ میر بازار کے نزدیک جمعرات کی صبح ایک ٹرولر ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں نو سیاح زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور گاڑی میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔

پولیس ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرولر کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں نو سیاح زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔

زخمیوں کی شناخت وکرم کمار ، راہول ساکنان راجستھان، اوالا کرشنا ساکن آندھرا پردیش، آفتاب ساکن اترپردیش، شانبو ساکن ممبئی، راملال ، ووبیک کمار، انیل کمار ساکنان کلوا ممبئی کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img