پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

کولگام جانے سے روکنے کے لئے ہمارے گھر کے دروازے بند کر دئے گئے: التجا مفتی کا الزام

سری نگر: پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی کا الزام ہے کہ کولگام، جہاں دو لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جانے سے روکنے کے لئے ان کے گھر کے دروازے بند کر دئے گئے۔انہوں نے کہا، ‘من مانی ایسی ہے کہ ہمیں اطلاع دینے کو بھی مناسب نہیں سمجھا گیا’۔

التجا مفتی نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘ایک بار پھر ہمارے گھر کے دروازے بند کر دئے گئے ہیں، من مانی ایسی ہے کہ ہمیں اطلاع دینے کو بھی مناسب نہیں سمجھا گیا’۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا، ‘میں کولگام جانا چاہتی تھی جہاں دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں جو پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے، حکام کیا چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ کولگام میں گذشتہ ماہ ریاض احمد بجاڈ، اس کا چھوٹا بھائی شوکت احمد بجاڈ اور تیسرا شخص مختار احمد لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان میں سے دو بھائیوں کی لاشیں ویشو نالے سے بر آمد کی گئیں جبکہ تیسرے لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعے پر کولگام میں لواحیقن اور مقامی لوگوں نے اتوار کے روز احتجاج درج کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img