منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

جموں وکشمیر کے ڈی جی پی نے راجوری میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

جموں: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جموں وکشمیر نالین پربھات نے ضلع راجوری کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) جموں زون بھیم سین توتی ان کے ہمراہ تھے

راجوری پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے ڈی جی پی نالین پربھات نے جموں زون کے آئی جی پی بھیم سین توتی کے ہمراہ راجوری کا دورہ کیا۔

پوسٹ میں کہا گیا، ‘ڈی جی پی نے اس دوران ایس او جی جوانوں اور افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور تربیتی اقدامات سمیت سیکورٹی منظر نامے اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔موصوف ڈی جی پی نے دورے کے دوران سیکورٹی گرڈ کے استحکام پر زور دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img