منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

سری نگر میں پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 6 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج:پولیس

سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 6 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری نگر پولیس نے پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 6 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف یہ مقدمے سری نگر پولیس کے تیار کردہ ڈوزیئر کی بنیاد پر صوبائی کمشنر کشمیر سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد درج کئے گئے۔

بیان میں ان کی شناخت امتیاز احمد شیخ ولد محمد رفیق شیخ ساکن بیگ محلہ آلوچی باغ حال شارجہ بمنہ، عابد رسول ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن چک کلان کانہامہ بی کے پورہ، رضا روف مرجان ولد روف احمد مرجان ساکن گلشن آباد حیدر پورہ، اذان پرویز گلتساز ولد پرویز احمد گلتساز ساکن کانی محلہ رعنا واری، جاوید احمد وانی ولد علی محمد وانی ساکن سونہ وار حال گوسو اور دانش احمد بٹ ولد عبد الاحد بٹ ساکن پنزی نارہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں اودھم پور، پونچھ اور راجوری کے ضلع جیلوں میں بند رکھا گیا۔

انہوں نے کہا, ‘یہ منشیات فروش خطرناک پیمانے پر سری نگر کے نوجوانوں میں منشیات کی فروخت میں ملوث ہونے کے علاوہ سری نگر کے مختلف تھانوں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے کئی مقدمات میں بھی ملوث تھے’۔

ان کا کہنا ہے, ‘این ڈی پی ایس ایکٹ کے کئی مقدمات درج ہونے کے باوجود،انہوں نے عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی اپنی راہیں نہیں سدھریں بلکہ غیر قانونی منشیات کے نیٹ ورک کے ذریعے وادی بالخصوص سری نگر کے نوجوانوں میں ڈھٹائی سے منشیات کو فروغ دے رہے تھے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img