بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

حکومت کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے: ستیش شرما

جموں: وزیر برائے یوتھ سروسز اور سپورٹس ستیش شرما کا کہنا ہے کہ کھیل کود کے شعبے کو دوام دینے کے لئے حکومت کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ہی نوجوانوں کو ذہنی تناؤ کے بھنور سے باہر نکالنے کا موثر ذریعہ ہے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک کرکٹ ٹونامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جنہوں نے اپنی زندگیوں کا بہترین حصہ سپورٹس کو دیا ان کے لئے اب تک کچھ بھی نہیں کیا گیا ہم سب سے پہلے ان کے لئے کچھ کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعلیٰ اپنے ہاتھوں سے ان کو نوکریاں دیں گے اور سپورٹس پالیسی میں بھی ترمیم کرنے کی ضرورت ہے’۔
مسٹر شرما نے کہا کہ جو اس شعبے میں کمیاں رہ گئی ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا
انہوں نے کہا: ’ اسپورٹس ایک کھلاڑی کے لئے ہی ہونا چاہئے‘۔
اسپورٹس انفراسٹرکچر کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس انفراسٹکچر کو بہتر بنانے پر بھر پور دھیان دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی تاکید ہے کہ جموں وکشمیر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ہم سب کو ایک ساتھ چلنا چاہئے تاکہ ہم دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکیں‘۔
ان کا کہنا ہے کہ کھیل سرگرمیوں کو سب سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بچوں کو ذہنی دبائو سے باہر نکالنے کے لئے سپورٹس ایک موثر ذریعہ ہے۔
لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان برگیڈئر سطح کی فلیگ میٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘میں چاہتا ہوں کہ اس میٹنگ سے اچھا نتیجہ سامنے آئے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img