ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
17.1 C
Srinagar

حکومت ڈل جھیل اور ہاﺅس بوٹوں کی افزائش کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم: تنویر صادق

سری نگر:کشمیر ہاوس بوٹ اونرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ و ایم ایل اے زیڈی بل تنویر صادق سے ملاقات کی۔وفد نے بہت سارے دیرینہ مسائل کو اجاگر کیا گیا جو نظر انداز کئے گئے ہیں اور جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔تنویر صادق نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے نمائندے کے طور پران کی آواز بنیں گے، انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ اسمبلی کے علاوہ براہ راست وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ ان کے تحفظات اُٹھائیں گے۔
تنویر صادق نے کہا کہ حکومت ڈل جھیل اور ہاوس بوٹوں کی افزائش کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم میں کروز بوٹس شروع کرنے سے پہلے، ہاوس بوٹ کے مالکان کی بحالی ضروری ہے، کیونکہ موجودہ ہاوس بوٹس اس کے اثرات کو برداشت نہیں کر سکتیں ہیں ۔2022 کے حکومتی حکم کے باوجود، ایک بھی ہاوس بوٹ کے مالک کو انتہائی ضروری مرمت کے لئے لکڑی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ای نیلامی کے نظام نے انہیں نقصان پہنچایا ہے، میں آف لائن نظام واپس کرنے کی کوشش کروں گا۔ ڈل اور نگین جھیلوں میں بوٹ یارڈز کی بحالی اور باڑ لگاناہماری ترجیحات میں شامل ہے۔این سی ترجمان نے کہاکہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے نوگام ریلوے اسٹیشن پر ہاوس بوٹ اونرز ایسوسی ایشن کے لئے جگہ مختص رکھنا ،جیسا کہ جموں-کٹرا اسٹیشنوں پر کیا گیا تھا۔
تنویر نے کہا کہ جہلم ہاوس بوٹس کے قریب رات کے وقت غیر قانونی طور ریت نکالنا کان کنی کاروبار میں خلل ڈال رہی ہے اور اسے روکنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ نگین جھیل پر ایک فائر اسٹیشن کا قیام تاکہ ہاوس بوٹ میں لگنے والی تباہ کن آگ کو روکا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img