بدھ, فروری ۱۹, ۲۰۲۵
6.7 C
Srinagar

پہلی وندے بھارت ٹرین کی ماتا ویشنو دیوی کٹرہ سے سری نگر تک ٹرائل رن مکمل

سری نگر: انڈین ریلوے نے ہفتے کے روز شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے سری نگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن تک پہلی وندے بھارت ٹرین کا کامیاب ٹرائل رن انجام دیا۔یہ ٹرین ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریلوے پل اور دریائے چناب پر تعمیر ہوئے دنیا کے سب سے اونچے پل سے گذرے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ٹرین کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے ہفتے کی صبح ٹھیک 8 بجے سری نگر کی طرف روانہ ہوئی اور صبح کے 10 بجے اننت ناگ پہنچی اور اس کے بعد ٹھیک 11 بجے صبح سری نگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔حکام نے بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا ایک طرفہ ٹرائل رن آج مکمل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین جمعہ کو جموں ڈویژن میں پہنچی اور آج یعنی ہفتے کو سری نگر پہنچی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں منفرد طور پر سردی کے موسم میں سرد حالات کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جن میں خصوصیت کی جدید ٹیکنالوجیز ہیں تاکہ آرام، حفاظت اور بھروسے کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ وندے بھارت ٹرین دہلی سے سری نگر تک کے 8 سو کلومیٹر فاصلے کو صرف 13 گھنٹوں میں طے کرے گی۔یہ ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ سے سری نگر کے درمیان 190 کلو میٹر کے فاصلے کو محض 3 گھنٹوں میں طے کرے گی اور اس دوران یہ ٹرین بعض اہم اسٹیشنوں پر رکے گی۔اس ٹرین کو وادی کشمیر کے سرد موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس ٹرین میں جو کلیدی خصوصیات موجود ہیں ان میں پانی اور بائیو ٹوائلٹ ٹینک کو جمنے سے روکنے کے لیے جدید ترین حرارتی نظام، ویکیوم سسٹمز کے لیے گرم ہوا، اور زیرو زیرو درجہ حرارت میں ہموار آپریشن کے لیے بہتر ایئر بریک کی فعالیت شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وندے بھارت ٹرین میں تمام معیاری سہولیات جیسے مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کوچز، خودکار پلگ دروازے، اور موبائل چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ کر یہ ٹرین ادھم پور- سری نگر-ب ارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ پر عالمی معیار کا سفری تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جغرافیائی اور اقتصادی خلا کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو دہلی سے جوڑنے والے دو کامیاب راستوں کے بعد شمالی ریلوے زون کے ذریعے چلائی جانے والی یہ خطے کے لیے تیسری وندے بھارت ٹرین ہے۔قابل ذکر ہے کہ ریلوے نے 272 کلو یٹروں پر محیط اودھم پور- سری نگر- بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img